ملک کے کن علاقوں میں بارش کا امکان ہے؟

ہفتہ 9 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی جب کہ آزاد کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ویدر فورکاسٹ کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم شمال مشرقی پنجاب، جنوب مشرقی سندھ سمیت کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آبادمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ ملک کے شمال مشر قی اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

ہفتہ کے روز علی الصبح تیز بارش کے بعد اسلام آباد میں موسم نسبتاً گرام اور خشک رہنے کی پیش گوئی ہے، تا ہم رات کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تا ہم گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور گرد و نواح میں چند مقا مات پر بعد دوپہر شام میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دیر، سوات اور کوہستان میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم میر پور خاص، چھور، نگرپارکر اور گرد و نواح میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کا احوال

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں اوسطاً 23 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ راولپنڈی میں 10، نارووال 9، سیالکوٹ 6، مری 8، گوجرانوالہ اور گجرات میں 4 ملی میٹر جبکہ اٹک اور چکوال میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کاکول میں 18 ملی میٹر، کوٹلی 8، جب کہ تھرپارکر میں 5 ملی میتر بارش ریکارڈ کی گئی، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو، خیرپور اور رحیم یار خان میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp