ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔ سری لنکا کے 258 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 48.1 اوورز میں 236 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
سری لنکا کے 257 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے اننگز کا آغاز کیا تو بنگلہ دیش کے اوپنر دباؤ کا شکارنظر آئے، دونوں اوپنر 49 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے، بنگلہ دیش کی طرف سے اوپنر بلے بازوں میں محمد نعیم نے 21 ، مہدی حسن نے 28 رنز اسکور کیے۔
بنگلہ دیشن کے ون ڈاؤن بیٹر لِٹن داس نے 15، شکیب الحسن نے 3 ، مشفق الرحمٰن نے 29 رنز اسکور کیے تاہم بنگلہ دیش کی طرف سے توحید ہردوئی نے سب سے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 82 رنز اسکور کیے، توحید ہردوئی کے آؤٹ ہونے کے بعد بنگلہ دیش کا کوئی بھی کھلاڑی کریز پر جم کر نہ کھیل سکا۔
شمیم حسین 5، ناصم احمد 15، تسکین احمد 1، شرف الاسلام 7 اور حسن محمد 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اس طرح سری لنکا نے یہ میچ 3 اوور پہلے ہی 21 رنز سے جیت کر سپر 4 مرحلے میں پوائنٹ ٹیبل پر 2 پوائنٹ حاصل کر لیے۔
سری لنکا کی طرف سے مہیش تھیکشنا، داسن شاناکا اور متھیشا پتھیرانا نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ ویلاتھ ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔
ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلا دیش کو جیت کے لیے 258 رنز کا ہدف دیا ہے۔ بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
مزید پڑھیں
سری لنکا کی جانب سے سدیرا سماراوکرما نے 72 گیندوں پر 93 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ کوشل مینڈس 50 اور پاتھم نسانکا 40 رنزبناکر نمایاں رہے، ڈاؤسن شاناکا 24، دیموتھ کارونارتنے 18اور چیرتھ اسالنکا نے 10 رنز بنائے۔
بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود اور تسکین احمد نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شریف الاسلام نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس میچ کے لیے بنگلہ دیش نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور افیف حسین کی جگہ نسوم احمد کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ سری لنکا نے اس میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔
سری لنکا کے کپتان داسن شاناکا نے کہا کہ اگر ان کی ٹیم ٹاس جیت جاتی تو بھی وہ پہلے بیٹنگ ہی کرتے کیونکہ یہ پچ بیٹنگ کے لیے فی الوقت اچھی ہےتاہم شام کے وقت گیند ٹرن کر سکتی ہے۔