9 مئی واقعات کا مقدمہ، یاسمین راشد، خدیجہ شاہ اور دیگر مبینہ ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور

ہفتہ 9 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے شیر پاؤ پل اور عسکری پل پر جلاؤ گھیراؤ اور اشتعال انگیز تقاریر کے الزام میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، خدیجہ شاہ اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر مبینہ ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر مزید 5 روز کے لیے جیل بھیج دیا ہے۔

9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنماؤں کو ہفتہ کے روز انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش کیا گیا۔

تھانہ سرور روڑ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ مبینہ ملزمان کے خلاف مقدمہ میں بغاوت، جنگ چھیڑنے اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل کر دی گئی ہیں، جس پر عدالت سے نئے الزامات کی تحقیقات کے لیے ڈاکٹر یاسمین راشد کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی ہے۔

اسی طرح  عدالت سے عسکری ٹاور کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بھی نئی دفعات شامل کرنے کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے عمر سرفراز چیمہ اور خدیجہ شاہ کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

عدالت نے یاسمین راشد سمیت دیگر تمام مبینہ ملزمان کو  14 ستمبر کو دوبارہ مبینہ ملزمان کو پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس سے قبل پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ مقدمے میں شامل نئی دفعات کے تحت تفتیش درکار ہے جس کے لیے مبینہ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر منظور کرتے ہوئے مبینہ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 5 روز کی توسیع کر دی۔

ادھر تھانہ شادمان پولیس نے عدالت سے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں نئی دفعات شامل کرنے کی استد عا کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے گرفتار 6 مبینہ کارکنوں کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت کے روبرو پیش کیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے مبینہ 6 ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ملزمان میں ارباز، عبد الحفظ، فہیم قیصر، طاہرخان محمد گل اور غلام عباس  شامل ہیں۔

ضمانتوں کی درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری

ادھر لاہور ہائیکورٹ نے جناح ہاؤس پر حملے سمیت 9 مئی کے واقعات کے خلاف دائر دیگر مقدمات میں مبینہ ملزمہ خدیجہ شاہ سمیت دیگر کی ضمانتوں کے لیے دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری کر دیا ہے۔

تحریری حکم میں لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تحریری حکم میں کہا گیاہے کہ ملزمان نئی دفعات کی روشنی میں دوبارہ ضمانتوں کے لیے درخواست دائر کریں۔ عدالت ضمانتوں کی درخواستوں کو نمٹانے کا حکم دیتی ہے۔

پراسکیوٹر نے بتایا کہ درخواستوں کے زیر سماعت ہونے کے دوران مقدمے میں نئی دفعات شامل کی گئیں ہیں، جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواستوں پر تحریری حکم جاری کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟