چینی سائنسدانوں کا کارنامہ، خنزیرکے جنین سے انسانی گردے تیار کر لیے

ہفتہ 9 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے سائنسد انوں نے دنیا میں پہلی بار سور کے جنین کے اندر انسانی اسٹیم سیل سے ابتدائی گردے تیار کر لیے ۔

سائنسی جریدے سیل اسٹیم سیل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے تحت گوانگزو انسٹی ٹیوٹ آف بائیو میڈیسن اینڈ ہیلتھ کے سائنسدانوں نے جین ایڈیٹنگ ٹول کا استعمال کرتے ہوئے انسانی پلوری پوٹینٹ اسٹیم سیلز (آئی پی ایس سیز ) میں بعض جینوں کو انجینیئرنگ کے لیے استعمال کرتے ہوئے سور کے جنین میں گردے تیار کر نے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

آئی پی ایس سیز ایک قسم کے اسٹیم سیلز ہیں جو بالغوں کی جلد یا خون کے خلیات سے حاصل کیے جاتے ہیں اور دوبارہ پیدائشی حالت میں پروگرام کیے جاتے ہیں جو علاج کے مقاصد کے لیے درکار کسی بھی قسم کے انسانی خلیے کی نشوونما کے قابل بناتے ہیں۔

یہ تحقیقی مطالعہ خنزیر میں انسانی اعضاء کی پیدائش کے امکان کے ثبوت کے اصول کو ظاہر کرتا ہے، جو پیوند کاری کے لیے انسانی اعضاء کی کمی کو دور کرنے میں مدد کے لیے ایک پرکشش ممکنہ متبادل پیش کرتا ہے۔

 

انسانی جسم میں خنزیر کا دل

واضح رہے کہ قبل ازیں امریکا میں معالجین کے ایک گروپ نے سائنس کے میدان میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے  خنزیر کا دل انسان کے جسم میں ٹرانسپلانٹ کیا تھا۔ یہ کارنامہ یونیورسٹی آف میری لینڈ میڈیکل سینٹر کے ڈاکٹروں نے انجام دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp