سعودی عرب: آپریشن کے ذریعے دھڑ جُڑے بچوں کو جُدا کر دیا گیا

ہفتہ 18 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سرجنوں کی ایک ٹیم نے یمن سے تعلق رکھنے والے آپس میں جڑے ہوئے جڑواں لڑکوں کو کامیابی سے الگ کر دیا۔

گلب نیوز کے مطابق سلمان اور عبداللہ پیدائشی طور پر پیٹ اور دھڑ سے جڑے ہوئے تھے، ان کا ایک مثانہ اور بڑی آنت تھی۔ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت کے بعد ریاض کے کنگ عبداللہ سپیشلسٹ چلڈرن ہسپتال میں انہیں الگ کرنے کا آپریشن کیا گیا۔ اس کی مالی اعانت شاہ سلمان انسانی امداد اینڈ ریلیف سنٹر (کے ایس ریلیف) نے کی تھی۔

پینتیس ڈاکٹروں، ماہرین اور نرسوں کی ایک ٹیم نے آٹھ گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن کے دوران چھ مراحل میں نازک جراحی کے طریقہ کار کو انجام دیا۔ جڑواں بچوں کے والدین نے اپنے بیٹوں کی مدد کرنے پر سعودی قیادت اور طبی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور لڑکوں کی دیکھ بھال میں شامل ہر فرد کی جانب سے گرمجوشی سے ملنے والی مہمان نوازی پر اظہار تشکر کیا۔

عبداللہ اور سیلمان کا ایک دوسرے سے جڑے دھڑ اور پیٹ کو الک کرنے والی ڈاکٹرز کی ٹیم / فائل فوٹو (PSA)

کے ایس ریلیف کے کنجوائنڈ ٹوئنز پروگرام نے اب تک 23 ممالک کے بچوں کے لیے علیحدگی کے 55 آپریشن سپانسر کیے ہیں۔ مملکت مریضوں اور ان کے اہل خانہ کے علاج اور دیکھ بھال، نقل و حمل اور رہائش کے تمام اخراجات کا احاطہ کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی