پاکستان معاشی بہتری کے لیے سعودیہ کیساتھ ملکر منصوبہ بندی کرے، ڈاکٹر خاقان نجیب

ہفتہ 9 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت خزانہ کے سابق مشیر، پبلک پالیسی ایڈوائزر اور ماہر معاشیات ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو سرمایہ کاری اور پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر جدید خطوط پر منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔

وی نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں ماہر معاشیات ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا کہ اس وقت  آزاد اور ابھرتی ہوئی معیشتیں دُنیا میں بڑی سرمایہ کاری کرنے جا رہی ہیں۔

 

پاکستان کو اس موقع سے فائدہ اٹھا تے ہوئے ایسے منصوبے بنانے کی ضرورت ہے جس میں سرمایہ کاری بھی آئے اور وہ سرمایہ کاری منصوبے ملک کی پیداواری صلاحیت کو بھی بڑھائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں زراعت میں کارپوریٹ فارمنگ، نئے ایریاز کی تلاش کرنے کی بھی ضرورت ہے جہاں ہم پاکستان کے معدنی ذخائر کو نکال سکیں اور اس کے ساتھ ہمیں دفاعی پیداوار بھی بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ ہم دُنیا میں اپنا ایک نیا نام پیدا کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے دیرینہ مراسم ہیں، اس وقت سعودی عرب اپنے ملک کو ترقی دینے کے لیے منصوبہ بندی اور اصلاحات کر رہا ہے ، ہمیں چاہیے کہ ہم بھی سعودی عرب کے ساتھ مل کر اپنے ملک میں اصلاحات لائیں، یہ اصلاحات چاہے ٹیکس کے نظام میں ہوں یا بیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح سعودی عرب ماڈرن شہر بنا رہا ہے ہمیں بھی ماڈرن شہر ضرور بنانے چاہییں، جن میں ٹرانسپورٹ کا نظام پبلک سطح پر ہو تا کہ لوگ اپنی طرز زندگی کو بدل کر ماڈرن نیشن کی جانب بڑھ سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ