سوڈان میں امن نہ ہو سکا، فضائی حملوں میں 11 افراد ہلاک

اتوار 10 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوڈان کے دارالحکومت میں فضائی حملوں کے دوران 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ملائشین میڈیا کے مطابق سوڈان کی مقامی مزاحمتی کمیٹی کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ فوجی طیاروں نے خرطوم کے جنوب میں قورو مارکیٹ کے علاقے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسپتال انتظامیہ نے زخمیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر علاقے کے تمام طبی پیشہ ور افراد کے لیے ایک فوری اپیل جاری کی کہ وہ آئیں اور زخمیوں کےعلاج میں مدد فراہم کریں۔

واضح رہےکہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق لڑائی، بنیادی طور پر خرطوم اور دارفور کے مغربی علاقے میں مرکوز ہے جس سے تقریباً 50 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں ۔

یہ بھی یاد رہے کہ سوڈان میں ملکی فوج اور نیم فوجی دستے کے درمیان 15 اپریل سے شروع ہونے والی اقتدار کی جنگ کے بعد سےتقریباً 5 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp