جنید جمشید نے ایک مشہور اور شاندار پاکستانی موسیقار اور گلوکار کے طور پر شہرت حاصل کی لیکن بعد میں وہ اپنی زندگی میں اچانک تبدیلی لے آئے اور ایک متقی، نمازی اور عقیدت مند مذہبی اسکالر بن گئے۔
بدقسمتی سے وہ 2016 میں طیارے کے ایک المناک حادثے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، وہ اسکردو سے واپس آرہے تھے جب ان کا طیارہ گر کر تباہ ہوا۔ جنید جمشید کے انتقال نے ان کے چاہنے والوں کو سوگوار کر دیا۔
جنید جمشید کے خاندان اور ان کے بیوی اور بچوں کے لیے مداحوں کے دلوں میں ایک خاص جگہ ہے۔ ان کے 3 بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ ان کے بیٹے تیمور، بابر اور سیف اکثر ٹیلی ویژن پر مہمان کے طور پر نظر آتے ہیں جہاں وہ اپنے والد کی خوبصورت یادوں کو تازہ کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
حال ہی میں سیف اللہ جنید جمشید اپنے دوستوں کے ہمراہ مدینہ منورہ میں موجود تھے جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا۔ سیف اللہ جنید جمشید کی ایک انتہائی پیاری اور دل موہ لینے والی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔
وہ ویڈیو میں مسجد نبوی میں اپنے والد کی مشہور نعت ’محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا روضہ پڑھ رہے ہیں‘۔ وہ ایک پرسکون جگہ پر بیٹھے ہیں اور خوش کُن انداز میں نعت پڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے عمرہ بھی ادا کیا اور سوشل میڈیا پر ایک ریل اور عمرہ کی ادائیگی اور سفر کی تصاویر شیئر کیں۔