علی وزیر کی ضمانت منظور، پرویز الہی کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ملتوی

پیر 11 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی مبینہ فراڈ کے کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

علی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے سنایا، جنہوں نے آج سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت کی۔

سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے وکیل سردارعبدالرازق عدالت میں پیش ہوئے تاہم استغاثہ کی جانب سے ریکارڈ جمع نہ کروایا جا سکا۔ عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی۔

پرویز الٰہی کے وکیل نے ان کے میڈیکل ٹیسٹ کی درخواست دائر کی جسے عدالت منظور کرتے ہوئے سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت جاری کردی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp