سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب کو سب سےکرپٹ ادارہ قرار دیتے ہوئے اسے ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین نیب کا احتساب کیے بغیر معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے۔
’آج سماعت میں پھر نہ کوئی نیب سے آیا نہ کیس بنانے والے آئے۔ بتایا تو جائے کیا کرپشن ہوئی ہے؟‘
ان کا کہنا تھا کہ جسٹس جاوید اقبال کو ان باتوں کا جواب دینا ہوگا جب تک اس آدمی کا احتساب نہیں ہوگا معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پھر وزیر اعظم سے گزارش کررہا ہوں کہ نیب کو ختم کریں۔ آج ہر آدمی معاشی بدحالی کے اسباب دریافت کرتا ہے۔ معاشی اور سیاسی بحران کی بڑی وجہ نیب ہے۔
’بدقسمتی سے تین جمہوری حکومتیں گزرنے کے بعد بھی یہ ادارہ قائم ہے، جو ظلم نیب نے کیا ہے اسے عوام کے سامنے لایا جائے۔‘
آج ایک بار پھر نا نیب پیش ہوا نا گواہ میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں ہمیں کسی قانون کا سہارا نہیں چائیے آپ روازنہ کی بنیاد پہ کیس چلائیں تاکہ عوام کو بھی پتہ چلے ہم نے کون سی چوری کی شاہد خاقان عباسی pic.twitter.com/V22wGqKVXz
— محفوظ الرحمن اعوان (@mahfooz51871) February 18, 2023
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جب کوئی افسر فیصلے نہ کرسکے تو کیا کرے۔ وہ سوچتا ہے جب ان پر کیس بنے گا تو وکیل کی فیس بھی دینا ہوگی۔ کہا جاتا ہے فلاں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ گرفتاری کی کوئی ضرورت نہیں۔کیس بنائیں اور چالان پیش کریں۔
شاہد خاقان نے مریم نواز سے کسی بھی قسم کے تحفظات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں رائے کا اظہار ہوتا ہے ناراضی یا تحفظات نہیں ہوتے۔
نواز شریف کا اپنا رہنما قرار دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں ن لیگ نہیں چھوڑ سکتا، میں پینتیس سال سے ن لیگ کا حصہ ہوں یہاں سے گھر ہی جاؤں گا، میں نے اکتیس سال تک کوئی عہدہ نہیں رکھا مجھے عہدے کی ضرورت نہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کراچی میں 2013ء میں اسٹریٹ کرائم عروج پر تھا جسے ہم نے ختم کیا۔ ایک دور تھا خود کش حملے ہوتے تھے مگر ہم نے درست اقدامات کے ذریعے قابو پایا، اب وہی حالات سر اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے گذشتہ روز کراچی میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دعائیں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
میرا لیڈر نواز شریف ہے
شاہد خاقان عباسی pic.twitter.com/HMs2kdvGOC— محفوظ الرحمن اعوان (@mahfooz51871) February 18, 2023