پشاور ورسک روڈ پر پرائم اسپتال کے قریب دھماکا ہوا ہے، ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گیا جبکہ 11 افراد زخمی ہو چکے ہیں، زخمیوں میں 7 ایف سی اہلکار جبکہ 3 شہری شامل ہیں۔ جنہیں امدادی ٹیموں کی جانب سے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ورسک کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں
ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو پرائم اسپتال سے سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ریسکیو کی 8 ایمبولینسز نے آپریشنل کارروائیوں میں حصہ لیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ مچنی گیٹ کی حدود ورسک روڈ رنگ روڈ پرائم ہسپتال کے قریب بم دھماکا میں فرنٹیئر کور کا ایک اہلکار شہید جبکہ 7 اہلکار اور 3 دیگر افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ایس پی ورسک ڈویژن محمد ارشد خان کے مطابق دھماکہ کی نوعیت کا تعین بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ سے کیا جائے گا، ویسے یہ بظاہر آئی ای ڈی کا شاخسانہ لگتا ہے۔