استور ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی آئی کے خورشید خان باضابطہ طور پر کامیاب امیدوار قرار

پیر 11 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

استور میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج کا باضابطہ طورپراعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے خورشید خان کامیاب امیدوار قرار پائے ہیں۔

ریٹرنگ آفیسر کی جانب سے جاری کیے گئے تمام 56 پولنگ اسٹیشنز سے حاصل کردہ عبوری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارخورشید خان 6,164 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، مسلم لیگ (ن) کے فرمان علی4,899 ووٹ لیکر دوسرے اور پیپلزپارٹی کے عبدالحمید خان 4,125 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔

خالد خورشیدکی جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کی وجہ سے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی خالی ہونے والی 13 استورون کی نشست پر ضمنی الیکشن کا انعقاد ہفتے کو کیا گیا تھا جس میں ووٹ ڈالنے کا سلسلہ صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک پر امن طریقے سے جاری رہا تھا۔

حلقے کے کل 56 پولنگ سٹیشنزمیں سے 12 کو حساس جبکہ 44 پولنگ اسٹیشن کو نارمل قرار دیا گیا تھا۔ اس حلقے میں کل ووٹرز کی تعدد 33,378 تھی جن میں مرد ووٹرز کی تعدد 18,231 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعدد 15,147 تھی ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp