گلگت: گھر کی سیٹ گھر میں ہی رہی، خالد خورشید کی خالی نشست پر ان کے والد کامیاب

ہفتہ 9 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

گلگت بلتستان کے حلقہ ایل اے 13 استور ایک میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار خورشید خان 6 ہزار 219 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔

ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا فرمان علی نے 5 ہزار 225 ووٹ حاصل کیے ہیں اور وہ دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالحمید نے 3 ہزار 909 ووٹ حاصل کیے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے خورشید خان سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کے والد ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید جولائی 2023 میں جعلی ڈگری کیس میں نااہل ہو گئے تھے جس کے بعد یہ سیٹ خالی ہو گئی تھی۔

یہ بھی یاد رہے کہ گلگت بلتستان کا ایوان مجموعی طور پر 33 ارکان پر مشتمل ہے، 24 سیٹوں پر براہِ راست الیکشن ہوتے ہیں، اس کے علاوہ خواتین کی 6 مخصوص نشستیں ہیں، جبکہ 3 نشستیں ٹیکنو کریٹس کی ہیں۔

2020 کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد عمران خان نے خالد خورشید کو وزیراعلیٰ کے لیے امیدوار نامزد کیا تھا اور وہ اکثریت سے قائد ایوان منتخب ہو گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

’صہیونی لابی سرگرم ہے‘، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کی کوریج پر سخت ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں