ہفتے کی صبح بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے جنی بیری میں مسلح افراد نے سبی جانے والےفٹبال کے 6 کھلاڑیوں کو اغوا کرلیا تھا۔ جس کے بعد نگران وزیر اعلی بلوچستان علی مردان ڈومکی کی ہدایت پر ان فٹبالرز کی بازیابی کے لیے سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کا سلسلہ شروع کردیا تھا، تاہم دو زور گزر جانے کے باوجود بھی کھلاڑیوں کو بازیاب نہیں کروایا جاسکا ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز سے سیکیورٹی فورسز ڈیرہ بگٹی اور سوئی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری رکھا ہے۔ ’اوچ نواب ڈیم اور کہوٹانی اوچ سوئی کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔ اس دوران دو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بھی علاقے میں مغوی کھلاڑیوں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔‘
دوسری جانب نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ مغوی کھلاڑیوں کی بازیابی کے لیے بلوچستان فرنٹیئر کور نارتھ دن رات کوشش کر رہی ہے۔
FC Balochistan (North) is tirelessly striving to bring back the abducted football players from #DeraBugti. Your prayers are needed. Hoping for safe recovery. InshAllah.
— Sarfraz Bugti (@PakSarfrazbugti) September 10, 2023
مغوی کھلاڑیوں کی شاخت امیر، فیصل، یاسر، سیراز، سہیل اور بابر کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق ڈیرہ بگٹی سے ہے۔