سعودی عرب کے صحرا “جامنی” کیوں ہو رہے ہیں؟

ہفتہ 18 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

موسم سرما میں معمول سے زیادہ بارشوں کی وجہ سے اگنے والے ایک صحرائی پھول نے شمالی سعودی عرب کی ریت کو جامنی رنگ کے پھولوں سے سجا دیا,جو جزیرہ نما عرب کے سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ رہے ہیں۔

محمد المطیری, 50 سالہ ریٹائرڈ ٹیچر نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ انھوں نے سلطنت کے وسط میں واقع اپنے آبائی شہر سے تقریباً چھ گھنٹے کا فاصلہ طے کیا تاکہ اس نایاب رنگ کے مناظر کو دیکھ سکیں۔

محمد المطیری نے مزید بتایا کہ ’’کسی کو بھی اس بات کا یقین دلانا مشکل ہے کہ یہ منظر سعودی عرب کا ہے،‘‘عراقی سرحد کے قریب رفحہ کے آس پاس کے صحرا میں دور دور تک جامنی رنگ کے پھولوں سے بھرے صحرا دیکھے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے عربی میں جنگلی لیوینڈر کے نام سے جانے والے پودوں کے بارے میں کہا کہ “ان کی خوشبو اور منظر روح کو تازگی بخشتے ہیں۔” موسم سرما کی بارشوں کی وجہ سے گزشتہ سال کے آخر میں مغربی سعودی عرب کے کچھ حصوں میں جان لیوا سیلاب آیا تھا، لیکن شمالی علاقوں میں، اس نے صحراؤں کا منظر خوبصورت کردیا ہے۔

ناصر الکرانی55 سالہ سعودی تاجر نے اے ایف پی کو بتایا کہ رنگ برنگے پھولوں کو مرجھانے سے پہلے دیکھنے کے لیے دارالحکومت ریاض سے 770 کلومیٹر (480 میل) کا سفر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منظر سال میں 15 سے 20 دن تک رہتا ہے اور ہم یہاں خاص طور پر اس سے لطف اندوز ہونے کے لیے آتے ہیں “یہ ماحول مجھے آرام دہ محسوس کراتا ہے ،” کرانی نے بتایا کہ علاقے کے رہائشیوں نے اونٹوں کو ان پھولوں کو کھانے سے روکنے کے لیے دور رکھا جو سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp