50 ہزار سال پرانا میٹیور کریٹر اب بھی نئے راز افشا کرنے لگا

ہفتہ 14 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

امریکا کی ریاست ایریزونا میں واقع مشہور میٹیور کریٹر آج بھی سائنس دانوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ایک صدی سے زیادہ عرصے تک تحقیق کے باوجود حالیہ سائنسی مطالعات میں اس عظیم شہابی گڑھے کے اثرات اور اہمیت کے بارے میں نئی معلومات سامنے آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شہاب ثاقب نے اچانک اپنے مدار میں الٹا گھومنا شروع کردیا، ماہرین فلکیات حیران

ایریزونا میں واقع میٹیور کریٹر کو دنیا کا سب سے محفوظ شہابی گڑھا قرار دیا جاتا ہے، جو تقریباً 50 ہزار سال قبل ایک بڑے شہابی پتھر کے زمین سے ٹکرانے کے نتیجے میں بنا تھا۔ یہ گڑھا تقریباً 700 فٹ گہرا، 4 ہزار فٹ سے زیادہ چوڑا اور لگ بھگ ڈھائی میل کے دائرے پر محیط ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق اس مقام پر ایک صدی سے زائد عرصے سے تحقیق جاری ہے، تاہم 2025 اور 2026 میں ہونے والی نئی تحقیقات  اس شہابی ٹکراؤ کے اثرات کے بارے میں مزید حیران کن حقائق سامنے لائی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے مقامات زمین سے ٹکرانے والے خلائی اجسام کے اثرات کو سمجھنے کے لیے ایک قدرتی تجربہ گاہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔

سائنس دان ڈین ڈورڈا کے مطابق یہ گڑھا اپنی ساخت اور واضح شکل کی وجہ سے تحقیق کے لیے انتہائی موزوں مقام ہے، جہاں سے زمین پر شہابی ٹکراؤ کے عمل کے بارے میں اہم معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سورج کی چمک سے دریافت ہونے والا شہاب ثاقب زمین کی جانب بڑھ رہا ہے، ماہرین

اس تحقیق کے فروغ کے لیے بیرنجر کریٹر کمپنی نے طلبہ اور نوجوان محققین کے لیے خصوصی تحقیقی گرانٹس بھی متعارف کرائی ہیں تاکہ وہ زمین پر موجود شہابی گڑھوں کا مزید تفصیلی مطالعہ کر سکیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شہابی ٹکراؤ ایک انتہائی طاقتور ارضیاتی واقعہ ہوتا ہے جو بہت کم وقت میں وقوع پذیر ہوتا ہے اور اس کی شدت بعض اوقات ایٹمی دھماکوں سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ سائنس دان زمین کے اندر موجود غیر معمولی ساختوں کو جانچنے کے لیے مختلف سائنسی طریقے استعمال کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں زمین پر تقریباً 200 شہابی گڑھوں کی تصدیق ہو چکی ہے اور ان مقامات پر ہونے والی تحقیق مختلف سائنسی شعبوں کو آپس میں جوڑنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امن معاہدہ: ایران نے بہت وقت ضائع کیا ہے، تاخیر کی قیمت چکانی پڑے گی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فیفا ورلڈ کپ 2026 3 ممالک میں شاندار افتتاحی تقریبات کا آغاز، شکیرا، کیٹی پیری اور برنا بوائے مدعو

اسلام آباد میں کتوں کی بھرمار، بچہ حملے سے بال بال بچ گیا، ویڈیو وائرل

صدر آصف علی زرداری کا ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

کیا تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے لیے ملزم نے رشتہ بھیجا تھا؟ والد نے حقیقت بتادی

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟