500 ٹن سے زائد امدادی اشیا ترکیہ پہنچا چکے ہیں، شہباز شریف

ہفتہ 18 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پہلا ملک ہے جو ترکیہ میں بدترین زلزلے کے بعد مدد کو پہنچا، ترکیہ سانحے میں 30 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ترک نشریاتی ادارے ’انادولو نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اب تک 500 ٹن سے زائد امدادی اشیا ترکیہ پہنچا چکے ہیں جس میں خیمے ، کمبل اور دیگر اشیا شامل ہیں۔ پاکستانی وزرا اور اراکین پارلیمنٹ نے ایک ایک ماہ کی تنخواہ ترک بھائیوں کو عطیہ کی۔ صدر طیب اردگان کی اہلیہ امینہ نے سیلاب متاثرین کیلئے اپنے کنگن عطیہ کئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ انسانیت کی بھلائی سے بڑا کوئی کام نہیں۔ تباہ کن جانی و مالی نقصان پر ازحد افسردہ ہیں، ترکیہ حکومت، عوام اور اپنی ذات سے ترکیہ کے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتا ہوں، کاش ہم کسی خوشی کے موقع پر آئے ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی میں آخری شہر کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا،ہمیں یقین ہے ترک حکومت اور عوام جلد مشکل سے نکل جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی