سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہونے والے ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلہ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی۔پاکستانی شائقین کرکٹ نے دلبرداشتہ ہو کر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جہاں میمز کا سہارا لے کر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا وہیں طنز و مزاح سے ایک الگ ہی ماحول بنا ڈالا۔
جہاں صارفین نے پاکستان کی غیر متاثرکن بیٹنگ کو تتنقید کا نشانہ بنایا وہیں کچھ صارفین ایسے بھی تھے جو ہار کے باوجود پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے سے پیچھے نہیں ہٹے۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کل سے انتظار کر رہے تھے چلو انتظار تو ختم ہوا۔
کل سے انتظار کررہے تھے چلو انتظار تو ختم ہوا#INDvPAK #INDvsPAK #IndiavsPak #pakvsind2023
— Today News (@TodayNews160629) September 11, 2023
پاکستان کی عبرتناک شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے صحافی وسیم عباسی سے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تم جیتو یا نہ جیتو لیکن اس طرح نہ ہارو۔
تم جیتو نا جیتو مگر
اس طرح نہ ہارو۔۔— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) September 11, 2023
پاکستان کی کمزور بیٹنگ لائن پر تبصرہ کرتے ہوئے صارف بنٹی نے میم کا سہارا لیتے ہوئے لکھا سچ تو یہ ہے کہ ہماری بیٹنگ شروع سے ہی ایسی تھی ، وہ تو بس بابر بیچ میں آجاتا تھا
Sach to ye hai Firoze hamari batting shuru se hi aesi thi wo to bs Babar bech mei ajata tha.. pic.twitter.com/9ObsBzq573
— BUNTY. (@atang_waddi) September 11, 2023
ایک اور صارف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی خراب پرفارمنس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا میچ پاکستان ہار گیا ہے یہ بڑا ضروری بھی تھا تاکہ بابر اعظم الیون واپس زمین پر لینڈ کر پاتی ، اصل دکھ یا حیرت اِس بات کی ہے کہ کوئی اِنٹینٹ یعنی کوشش یا ارادہ بھی نظر نہیں آیا پاکستان کی طرف سے ۔
میچ پاکستان ہار گیا ہے ۔ یہ بڑا ضروری بھی تھا تاکہ بابر اعظم الیون واپس زمین پر لینڈ کر پاتی ۔ اصل دکھ یا حیرت اِس بات کی ہے کہ کوئی اِنٹینٹ یعنی کوشش یا ارادہ بھی نظر نہیں آیا پاکستان کی طرف سے ۔🥲#SMK
— 🇵🇰🇸🇦 💧سادہ لوگ💧 (@simple_ppl) September 11, 2023
واضح رہے کہ اتوار کو شروع ہونے والا پاک بھارت میچ پیر کو وہاں ہی سے شروع ہوا جہاں گزشتہ روز ختم ہوا تھا۔ پاک بھارت میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی اور اتوار کو بارش کی وجہ سے صرف 24.1 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا۔