فائٹر طیارے کے ماڈل کی نیلامی، ابتدائی بولی 4 لاکھ ڈالر مقرر

منگل 12 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سن1977 میں فلم ’اسٹار وارز‘ میں اسکرین پر استعمال ہونے والا ونگ جٹ فائٹر طیارے کا ماڈل دوبارہ منظر عام پر آ گیا ہے اور اسے 4 لاکھ ڈالر (12 کروڑ پاکستانی روپے) کی ابتدائی بولی کے ساتھ نیلام کیا جا رہا ہے۔ جٹ طیارے کا یہ ماڈل ایک طویل عرصے سے گم ہو گیا تھا جس کی تلاش جاری تھی۔

امریکا میں ہیریٹیج آکشنز کے حکام کا کہنا ہے کہ جب طیارے کے اس ماڈل کو گریگ جین جو گزشتہ سال انتقال کر گئے تھے، کے ساز و سامان میں تلاش کیا گیا تو اس کاکئی کوئی سراغ نہیں مل سکا، تب سے اس ماڈل کو طویل عرصے سے ‘گمشدہ ایکس ونگ’ کے نام سے پکارا جانے لگا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ فلم میکر گریگ جین نے طیارے کے اس ماڈل کو فلموں میں استعمال کیا تھا جس کی وجہ سے انہیں اسٹار ٹریک اور کلوز انکاؤنٹرز آف دی تھرڈ کائنڈ سمیت دیگر فلموں میں ایوارڈز مل چکے ہیں۔

حکام کے مطابق اسٹار وارز قسط چہارم ’ اے نیو ہوپ‘ یعنی ایک نئی اُمید میں جنگ کے لحمات کے دوران استعمال ہونے والے اس طیارے کے ماڈل کے اوپری دو پروں پر سرخ پٹیاں ہیں ، جس سے اسے باغی اتحاد اسکواڈرن کے ’ریڈ لیڈر‘ کے طور پر شناخت کیا جاتا ہے۔

اس ماڈل کو لیوک اسکائی واکر کے جہاز ریڈ فائیو اور ویج اینٹیلس کے ریڈ ٹو کی فلم بندی کے دوران بھی استعمال کیا گیا تھا۔

ہیریٹیج آکشنز کا کہنا ہے کہ ایکس ونگ ‘اسٹار وارز کے فن پاروں کی مارکیٹ میں بہت بھاری قیمت لگائی جاتی ہے۔

ماڈل کو انڈسٹریل لائٹ اینڈ میجک ٹیم نے کئی دہائیوں سے گم شدہ تصور کیا تھا۔ یہ ماڈل 14 سے 15 اکتوبر تک نیلام کیا جائے گا جس کی ابتدائی بولی 4 لاکھ  ڈالر (12 کروڑ روپے پاکستانی روپے) مقرر کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی میں حملے کے بعد رجب بٹ اور ندیم نانی والا کو لاہور سیشن کورٹ میں کیسی سیکورٹی فراہم کی گئی؟

ملک کے شمالی علاقوں میں شدید سردی، برفباری کے بعد یخ بستہ ہواؤں کا راج

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

ٹی20 ورلڈ کپ، بھارت میں محفوظ نہیں، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا

مثالی گاؤں پراجیکٹ: پنجاب کے 224 دیہات کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کا عمل جاری

ویڈیو

مثالی گاؤں پراجیکٹ: پنجاب کے 224 دیہات کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کا عمل جاری

پشاور کی مونگ پھلی گلی جہاں ہر میوہ ملتا ہے

کائنات خلیل: پاکستان کی ننھی میراتھن چیمپیئن

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟