پی آئی اے مالی بحران کا شکار، ملازمین تنخواہوں سے محروم، متعدد پروازیں منسوخ

منگل 12 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) کو فنڈ کی شدید قلت کا سامنا ہے، ایندھن نہ ملنے پر اندرون و بیرون ملک متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے شدید مالی بحران کا شکار ہو گئی ہے جس کی وجہ سے طیاروں کو ایندھن ملنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

ایندھن نہ ملنے کے باعث کراچی سے فیصل آباد، اسلام آباد اور لاہور کی دوطرفہ پروازیں منسوخ کردی گئیں، کراچی سے تربت، بہاولپور اور سکھر کی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں ہیں۔

دوسری جانب کراچی سے مسقط کی بھی دو طرفہ پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ فنڈز کی قلت سے پی آئی اے کے تمام ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہ ہوسکی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ وزارت خزانہ سے رابطے میں ہے اور فنڈز فراہم کرنے کی درخواست کی ہے، فنڈز ملتے ہی ملازمین کی تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp