سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

منگل 12 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

منگل کے روز سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد محمد شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے علی وزیر کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی، تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ علی وزیر سے ڈیوائس برآمد کرنی ہے،اس لیے انہیں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے۔

عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے علی وزیر کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر علی وزیر کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

عدالت نے علی وزیر کو 15 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے خلاف اسلام آباد کے علاقے ترنول میں جلسے کے دوران ’ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر‘ کے الزام میں سی ٹی ڈی تھانے میں بغاوت کا مقدمہ درج ہے، انہیں 19 اگست کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp