ایئر پورٹ پر لیٹ پہنچنے کا سب سے اہم فائدہ کیا ہے؟

منگل 12 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہمیں اکثر لگتا ہے کہ فضائی میزبان ہمیشہ ہمیں وقت سے پہلے ہی ایئرپورٹ پہنچنے کا مشورہ دیں گی، لیکن ایک  فضائی میزبان نے بالکل اس سے متضاد مشورہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ایئرپورٹ لیٹ پہنچنے کے کچھ فائدے بھی ہیں۔

ایمریٹس ایئرلائن کی فضائی میزبان کمیلا جوکو بجا کووو نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ ایئرپورٹ لیٹ پہنچنا چاہیے، یہ بھی ایک فن ہے کہ کس وقت ایئر پورٹ جانا چاہیے؟

فضائی میزبان کا کہنا ہے کہ ’اگر آپ اپنی فلائٹ سے بہت پہلے ایئرپورٹ پہنچیں تو آپ کو کافی دیر انتظار کرنا پڑے گا اور اگر بہت دیر کریں تو آپ پرواز مس بھی کر سکتے ہیں، تو ایسے میں ایئرپورٹ پہنچنے کے صحیح وقت کا معلوم ہونا بھی ایک ہنر ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ اگر آپ پرواز کے لیے ایئرپورٹ تھوڑی دیر سے آئیں تو ہوسکتا ہے آپ کو ایئر لائن بزنس کلاس میں بھی سیٹ دیدے لیکن یہ ہر بار نہیں ہوتا تو صرف اس چیز کی امید نہیں رکھنی چاہیے۔ اگر مسافر سٹاف کے ساتھ اچھا سلوک کرے تو ایسا ہو نہیں سکتا کہ فلائٹ کا سٹاف بھی ان کو جواب میں کوئی فائدہ نہ دے۔

کمیلا جوکو بجا کوو نے کہا کہ کبھی کبھی ایئر لائنز زیادہ ٹکٹس بیچ دیتی ہے لیکن سب کے سب مسافر پرواز تک نہیں پہنچ پاتے،اس وجہ سے بہت سی سیٹیں خالی ہی ہوتی ہیں۔ ایسے میں اگر آپ ایئرپورٹ لیٹ پہنچ رہے ہیں تو زیادہ امید ہے کہ آپ کو بزنس کلاس میں جگہ مل جائے گی، یہ لیٹ آنے کا ایک بہت بڑا فائدہ ہے۔

اگر آپ وقت کے پابند ہیں اور کسی تقریب میں جا رہے ہیں، آپ تقریب میں لیٹ پہنچنے سے پریشان ہوتے ہیں تو یاد رکھیں کبھی کبھی لیٹ جانا آپ کے فائدے میں جا سکتا ہے جیسا کہ اس معاملے میں۔ اگلی بار جب آپ ہوائی جہاز سے کہیں جا رہے ہوں گے تو یاد رکھیں کہ ایئرپورٹ پر تھوڑا لیٹ پہنچنے سے شاید آپ کو بزنس کلاس میں سیٹ مل جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp