پشاور: رقم درست تقسیم نہ کرنے پر ڈاکوؤں نے ساتھیوں کو قتل کردیا

منگل 12 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور کے نواحی علاقے داؤدزئی میں 4 دوست تھے جو ہر کام ایک ساتھ کرتے تھے۔ ان دوستوں نے رفتہ رفتہ جرم کی دنیا میں ایک ساتھ قدم رکھا اور کئی ڈکیتیاں کیں، ڈکیتی کے بعد رقم آپس میں برابر تقسیم کرتے تھے۔

چند دن پہلے ڈکیتی کے پیسوں کی درست تقسیم نہ کرنے پر دوستوں نے ہی اپنے جگری دوستوں کو قتل کرکے پھینک دیا۔

پشاور پولیس کے مطابق 10 دن قبل خیبر پختونخوا کے تھانہ داؤدزئی کی حدود سین غاڑہ کے قریب ڈاگئی ملا خان میں 2لڑکوں کی لاشیں ملی تھیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، جن کی شناخت داؤد اور سجاد سے ہوئی تھی۔

ڈی ایس پی داؤد زئی امجد خان نے وی نیوز کو بتایا کہ مذکورہ لاشیں ملنے پر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

پولیس ٹیم نے مقتولین کے عزیز واقارب سمیت قریبی دوستوں کو بھی شامل تفتیش کیا، تفتیش کے دوران پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزمان کا سراغ لگایا اور ان کو گرفتار کرلیا جو مقتولین کے قریبی دوست تھے۔

ڈی ایس پی امجد خان نے مزید بتایا کہ پولیس تفتیش کے دوران ملزمان نے ابتدائی بیان میں دوہرے قتل کا اعتراف بھی کر لیا ہے، ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ ان چاروں دوستوں کا اپنا ایک گینگ تھا جو ڈکیتی کے علاوہ منشیات کا کام بھی کرتا تھا۔

مزید بتایا کہ ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ قتل کی واردات سے چند دن قبل چاروں دوستوں نے مل کر گروہ میں شامل دوست مقتول داؤد کے سسرال میں ڈاکہ ڈالا اور 3 لاکھ روپے چوری کیے۔

ڈی ایس پی امجد خان کے مطابق ملزمان نے پولیس کو مزید بتایا کہ دوستوں نے چوری کے بعد پیسے تقسیم نہیں کیے، سجاد اور داؤد نے سارے پیسے خود رکھ لیے اور دوستوں کے بار بار مطالبے کے باوجود رقم تقسیم نہیں کی۔

امجد خان نے بتایا کہ پیسوں کی لالچ پر دوست تقسیم ہو گئے اور پیسوں سے محروم ہونے والے 2دوستوں نے مل کر دیگر 2کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور اس منصوبے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے انہیں قتل کرکے پھینک دیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان اور مقتولین آئس کی لت میں بھی مبتلا تھے، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران دونوں کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضے سے آئس بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

امجد خان نے بتایا کہ ملزمان سکندر اور نوراللہ مخصوص گاہکوں کو آئس سپلائی کرنے سمیت ٹوکن کی شکل میں بھی آئس فراہم کرتے ہیں، ملزمان کے قبضے سے ایک کلوگرام آئس اور ایک عدد پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل