بل ’ستاروں‘ پر بھی بجلیاں گرانے لگے، سپر ماڈل نادیہ حسین بھی متاثر

منگل 12 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں بجلی کے بل صارفین پر بجلیاں گرارہے ہیں لیکن اس سے عام لوگ ہی متاثر نہیں بلکہ پاکستان کے شوبز ستارے بھی پریشان ہیں۔

معروف اداکارہ اور سپر ماڈل نادیہ حسین کو بھی یہی شکایت ہے کہ بجلی کم استعمال کرنے کے باوجود انہیں بھاری بھرکم بل موصول ہوا ہے۔

نادیہ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی ہے جہاں انہوں نے مہنگے بجلی بلز پر حکومت کی ناقص کارکردگی پر اپنی ناراضی کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے گھر میں یونٹس کم استعمال ہونے کے باوجود بجلی کا بل بہت زیادہ آیا ہے۔ انہوں بے بتایا کہ’میرے گھر میں جنوری، فروری یا مارچ میں 2500 یونٹس استعمال ہوتے تھے اور بجلی کا بل ایک لاکھ 20 ہزار روپے آتا تھا لیکن اب جب کہ اس ماہ 2012 یونٹس استعمال ہوئے لیکن بجلی کا بل ایک لاکھ 70 ہزار روپے  آیا ہے‘۔

نادیہ نے کہا کہ شدید گرمی میں 500 یونٹس کم استعمال کرنے ہر بھی ان کے  گھر میں پونے 2 لاکھ  روپے بجلی کا بل آگیا۔

اداکارہ نے حکومت سے سوال کیا کہ 500 یونٹس کم استعمال کرنے پر بجلی کے بل میں 50 ہزار روپے کا اضافہ کیسے ہوسکتا ہے؟

دائیں سے بائیں: نادیہ خان، سعدیہ امام، ندا یاسر اور فضا علی

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی شخصیات بشمول نادیہ خان، ندا یاسر، فضا علی اور سعدیہ امام نے بھی بجلی بلوں کے حوالے سے کچھ ایسی ہی شکایات کی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی، اسحاق ڈار کا انکشاف

مشرق و سطیٰ کشیدگی: آج اسلام آباد میں پاکستانی، سعودی، ترکیہ اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک ہوگی

لاہور جنرل اسپتال میں کامیاب طبی کارروائی، 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کا واشر نکال لیا گیا

خطے کی صورتحال پر چہار فریقی اجلاس،  مصری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

’پاک سعودی دفاعی معاہدہ محض مالی یا وقتی تعلق نہیں بلکہ فعال حکمت عملی کا حصہ ہے‘

ویڈیو

عمران خان کی آنکھ نہیں بلکہ پاکستان کے بارے میں ان کی سوچ اور نظر ہی خراب ہے، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سونیا شاہ

اسرائیل میں نیتن یاہو پر دباؤ، جے شنکر کی وجہ سے مودی حکومت پھر متنازع صورتحال میں مبتلا

گلگت بلتستان، جہاں پاک فوج کے منصوبے ترقی کی نئی داستان لکھ رہے ہیں

کالم / تجزیہ

مانیں نہ مانیں، پاکستان نے کرشمہ تو دکھایا ہے

ٹرمپ کے پراپرٹی ڈیلر

کیا تحریک انصاف مکتی باہنی کے راستے پر چل رہی ہے؟