چالان کرتے ہوئے نام کی جگہ گالی لکھنا پشاور کے ٹریفک وارڈن کو مہنگا پڑ گیا

بدھ 13 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹریفک قوانین کی پابندی کروانے کے لیے پشاور میں تعینات ٹریفک وارڈن کو بظاہر ایک جذباتی لمحہ کا شکار ہونا معطلی اور محکمانہ کارروائی کا نشانہ بنا گیا۔

’رانگ وے‘ پر آتے فرد کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر روک کر چالان کرنے والے وارڈن نے بظاہر تو قانون کی خلاف ورزی پر دوسرے کو سزا دی لیکن نام بگاڑنے پر خود بھی سزا سے بچ نہ سکا۔

وی نیوز کو دستیاب چیف ٹریفک آفیسر پشاور کے دفتر سے جاری حکمنامے کے مطابق ’ایس آئی رومان شاہ 151 انچارج سٹی کو معطل کرکے لائن حاضر کر دیا گیا ہے۔‘

سرکاری ہدایت نامے کے مطابق رومان شاہ کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

چیف ٹریفک پولیس آفیسر کے حکمانے اور چالان کی رسید سے واضح ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار رومان شاہ نے چالان کرتے ہوئے جو رسید جاری کی اس پر قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کے نام کی جگہ گالی لکھی ہوئی ہے۔

ٹریفک وارڈن کے دیے گئے چالان پر نام کی جگہ گالی لکھی گئی (فوٹو: اسکرین شاٹ)

رومان شاہ کی جانب سے جاری کردہ رسید ٹریفک پولیس کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم کی ہے۔ اس رسید کی تفصیل پولیس کے مرکزی نظام میں بھی محفوظ ہوتی ہے۔

چالان کی رسید میں جرمانے کی رقم 100 روپے کے ساتھ خلاف ورزی کا کوڈ نمبر اور 17 روپے کی سروس فیس بھی درج کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟