ایبٹ آباد: ایک اور ڈولی لفٹ ٹوٹ گئی، خاتون جاں بحق

بدھ 13 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایبٹ آباد کے تھانہ بگنوتر کی حدود میں ڈولی لفٹ ٹوٹنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک بزرگ خاتون لفٹ سے گر جاں بحق ہو گئی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ایبٹ آباد کے علاقے تھانہ بگنوتر کی حدود میں ڈولی لفٹ ٹوٹنے سے ایک اور قیمتی جان ضائع ہو گئی ہے، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومتی احکامات کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے ڈولی لفٹوں کو چیک تک نہیں کیا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے لیکن واقعہ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں جلد تحقیقات کو مکمل کرکے مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر سمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں رابطہ پل نہ ہونے کے باعث ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونے کے لیے ڈولی لفٹوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

چیئرلفٹوں کے پھنسنے اور گرنے کے مختلف واقعات کے بعد حکومت نے احکامات جاری کیے کہ متعلقہ انتظامیہ چیئر لفٹوں کی نگرانی کریں لیکن اس کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا اور چیک اینڈ بیلنس نا ہونے کے باعث حادثات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

اس سے قبل بٹگرام کے علاقے الائی میں چیئرلفٹ پھنسنے سے 8 افراد پھنس گئے تھے جن کو بچانے کے لیے کئی گھنٹے فوجی آپریشن جاری رہا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں