پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو رہا کردیا گیا۔
اعظم سواتی کو متنازع ٹوئٹ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا،اعظم سواتی کو سب جیل قرار دیے گئے سی آئی اے سینٹر اسلام آباد میں رکھا گیا تھا۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض اعظم سواتی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔