پاکستان بمقابلہ سری لنکا: ایشیا کپ 2023 کا ورچوئل سیمی فائنل

جمعرات 14 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ کی فائنل کی تاریخ میں ابھی تک پاک بھارت ٹاکرا نہیں ہوا۔ اس بار بھی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج ہونے والا میچ ایشیا کپ کا ورچوئل سیمی فائنل بن چکا ہے جو ٹیم بھی جیتے گی وہ اتوار کو فائنل میچ کے لیے بھارت سے ٹکرائے گی۔

ایشیا کپ کا آغاز سال 1988 سے ہوا تھا اس کے بعد سے اب تک 50 اوور پر مشتمل ہونے والے ایشیا کپ میں صرف 2 بار ایسا ہوا ہے کہ سری لنکا نے فائنل تک رسائی حاصل نہیں کی۔ اس ٹورنا منٹ میں جب بھی اہم میچ ہوا ہے سری لنکن ٹیم کی کارکردگی انتہائی متاثر کن رہی ہے۔

ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا دونوں ہی ٹیموں کو بھارت کے ہاتھوں مایوس کن شکست ہوئی ہے۔ سری لنکا کی ٹیم کو اس بات کا دکھ ہے کہ بھارت کی مضبوط بیٹنگ لائن کو 20 سالہ آل راؤنڈر ڈونتھ ولالجے کی شاندار پرفارمنس کے باعث 214 رنز پر آؤٹ کیا مگر وہ اسکور بنا نہیں پائے۔

Kuldeep Yadav finished with 4 for 43 in 9.3 overs, India vs Sri Lanka, Asia Cup Super Four, Colombo, September 12, 2023

دوسری جانب پاکستان کو اپنے روایتی حریف کے ہاتھوں 228 رنز کی عبرتناک شکست کے بعد شدید دھچکا لگا ہے۔ اس میچ کا ایک سب سے بھاری نقصان پاکستان کو یہ ہوا کہ سٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ انجرڈ ہو گئے اور آج ایشیا کپ سے بھی باہر ہوگئے جبکہ حارث رؤف بھی انجری کا شکار ہیں اور سری لنکا کے خلاف میچ میں حصہ نہیں لے پائیں گے اور ایشیا کپ میں اگر پاکستان فائنل تک رسائی حاصل کر لیتا ہے تو انکی فائنل میں شرکت پر بی سوالیہ نشان ہے۔

Shaheen Afridi engages in post-match niceties with KL Rahul and Co, Pakistan vs India, Asia Cup Super Four, Colombo, September 11, 2023

سری لنکا اس وقت کافی مضبوط ٹیم دکھائی دیتی ہے۔ جون سے اب تک 14 میچوں میں ان کی بھارت سے پہلی شکست تھی۔

سری لنکا کے کرکٹر ونندو ہسارنگا اور دشمنتھا چمیرا انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہوگٸے تھے اس کے باوجود اس ٹیم کی پرفارمنس ایشیا کپ میں سب سے زیادہ متاثر کن رہی ہے۔  انکے 20 سالہ نوجوان بولر ڈونتھ ولالجے اس وقت ایشیا کپ میں  کی اوسط سے 14.66 سب سے زیادہ 9 وکٹیں لینے والے بولر  ہیں جبکہ متھیشا پتھیراناان سے صرف ایک وکٹ کم لے کر دوسرے نمبر پر ہیں اس کے علاوہ مہیش تھیکشنا تیسرے نمبر پر براجمان ہیں.

Dunith Wellalage struck in each of his first three overs, India vs Sri Lanka, Asia Cup Super Four, Colombo, September 12, 2023

پاکستانی ٹیم کو اس وقت انجریز کے مسائل کا سامنا ہے مگر اگر انہوں نے اتوار کو بھارت سے ٹکرانا ہے اور اپنی عبرتناک شکست کا بدلہ لینا ہے تو انہیں آج کے میچ میں جم کر محنت کرنا ہو گی کیونکہ پاکستان کے دو مرکزی بولر میچ سے باہر ہیں جبکہ لیگ اسپنر اور نائب کپتان شاداب خان کی پرفارمنس بھی کچھ متاثر کن نہیں ہے۔

بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی کا ساتھ دینے کے لیے آج کے میچ میں محمد وسیم جونیئر اور زمان خان ہوں گے۔ زمان خان اس اہم میچ میں اپنا ڈیبیو بھی کریں گے۔ بیٹنگ کا دارومدار شروع کے بیٹرز پر ہوگا اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستانی بیٹرز سری لنکا کے اسپنرز کے خلاف کیسا کھیل پیش کرتے ہیں۔

Zaman Khan to Play for Derbyshire in England's T20 Blast

کچھ لوگ ایک روزہ میچز میں مڈل اوورز کو خاص اہمیت نہیں دیتے مگر میچ کا فیصلہ انہی اوور میں ہوتا ہے۔ ٹیمیں میچ بناتی بھی انہی اوورز میں ہیں اور بگارٹی بھی انہی اووز میں ہیں۔ ایک طرف سی لنکن بیٹر چرتھ اسلنکا اپنی بھرپور فارم میں ہیں کہ جب سے انہوں نے ڈیبیو کیا ہے 5 ویں نمبر سے نیچے آتے ہیں اور اب تک 45  کی اوسط سے 1199 رنز بنا چکے ہیں انہیں اس وقت مڈل اوور کا کامیاب ترین بیٹر کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔ دوسری جانب پاکستانی بولنگ جس کا شمار دنیا کی خطرناک اور تباہ کن بولنگ میں ہوتا ہے وہ آخری تین میچوں میں 15 ویں سے 38 ویں اوورز کے دوران وکٹ لینے سے محروم رہی ہے۔

پاکستان نے کل کے میچ کے لیے پانچ تبدیلیاں کی ہیں۔ جن میں فخر زمان خراب  مسلسل  خراب فارم کے ٹیم سے باہر ہوئے ہیں اور محمد حارث ان کی جگہ لے رہے ہیں۔ سلمان علی آغا کو بھارت کے خلاف میچ میں  آنکھ کے نیچےگیند لگنے کی وجہ سے باہر رکھا گیا ہے، ان کی جگہ سعود شکیل لے رہے ہیں۔ فاسٹ بولنگ میں دو  تبدیلیاں کی گئی ہیں،  محمد وسیم اور زمان خان کو رکھا گیا ہے، جب کہ آل راؤنڈر شعبے میں میں محمد نواز نے فہیم اشرف  کی جگہ لی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے آخری آٹھ میچوں کی بات کی جائے تو پاکستان نے سری لنکا کو تمام آٹھ میچوں میں شکست دی ہے۔

پچ اور موسم:
کولمبو کی پچ اسپنرز کے لیے فائدہ مد ثابت ہوگی جبکہ میچ کے دوران بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جیسا کہ کولمبو میں تقریباً ہر روز ہوتا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp