اسلام آباد میں بھارتی فوج کے کرنل، میجر اور ڈی ایس پی کی ہلاکت، کیا فالس فلیگ آپریشن ہے؟

جمعرات 14 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبوضہ کشمیر کے علاقے اسلام آباد (اننت ناگ) میں بھارتی کرنل، میجر اور ایک ڈی ایس پی کی ہلاکت ایک اور فالس فلیگ آپریشن ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے علاقے اسلام آباد میں ایک مبینہ حملے میں بھارتی فوج کا ایک کرنل، ایک میجر اور ایک ڈی ایس پی ہلاک ہو گیا ہے، تاہم یہ واقعہ بھی بھارت کے ماضی کے فالس فلیگ آپریشنز کی طرز پر کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال نے چند دن قبل کہا تھا کہ مودی حکومت ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہی ہے۔ ستیہ پال کے بیان کے چند دن بعد ہی یہ مبینہ واقعہ پیش آیا کہ بھارتی فوج کا ایک کرنل، میجر اور ڈی ایس پی اسلام آباد (اننت ناگ) میں مارے گئے ہیں۔

یہ واقعہ 2002 کے گجرات واقعے اور 2019 کے پلوامہ حملے جیسے واقعات کی بھی یاد دلاتا ہے جنہیں انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

بھارت کے گزشتہ نام نہاد فلیگ آپریشنز کی طرح یہ واقعہ بھی بھارتی عوام کو دھوکہ دینے کی ایک ناکام کوشش معلوم ہو رہی ہے جو جعلی انکاؤنٹر سے شروع ہو کر اپنے ہی فوجیوں کی ہلاکت پر انجام پذیر ہوا۔

اس واقعے کو بنیاد بنا کر بھارت میں پاکستانی فوج پر جوابی حملے کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، جن کا مقصد صرف عوامی حمایت اور ووٹ حاصل کرنا ہے۔

علاوہ ازیں منی پور اور ہریانہ میں بھی عیسائیوں اور مسلمانوں کے خلاف تشدد کے حالیہ واقعات کو نسلی زاویہ دے کر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بی جے پی انتخابی فوائد حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اس واقعے سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے بارے میں اس وقت ایک متضاد بیانیہ پیش کر رہا ہے، کیونکہ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کا یہ واقعہ وادی میں معمول کے حالات کے دعوؤں کی صریحا نفی کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ