نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو حلف اٹھانے سے روکنے کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر

جمعرات 14 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان کے نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو حلف اٹھانے سے روکنے کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر کردی گئی۔

شکایت مقامی وکیل ہاشم صابر راجہ کی جانب سے دائر کی گئی۔ شکایت میں اعلیٰ عدلیہ کے دیگر 4 ججز کے خلاف  بھی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

شکایت کنندہ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ اپنی اہلیہ کی جائیدادوں کی وضاحت دینے میں ناکام رہے ہیں۔ جبکہ انصاف فراہم کرنے والوں کو شفاف اور کسی بھی الزام سے پاک ہونا چاہیے۔

دائر کی گئی درخواست کے مطابق جسٹس فائز عیسیٰ کسی بھی طرح جج اور چیف جسٹس کے معیار پر پورا نہیں اترتے، وہ اپنی رائے کے خلاف وکلاء کے دلائل بھی توجہ اور صبر سے نہیں سنتے۔

درخواست میں جن دیگر ججز کے خلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے، ان میں جسٹس مظاہر نقوی بھی شامل ہیں، شکایت کنندہ کا موقف ہے کہ جسٹس مظاہر نقوی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کے مرتکب ہوئے ہیں۔ اور ڈیل کے نتیجہ میں پرویز مشرف کو سزا سنانے والی عدالت کا قیام کالعدم قرار دیا گیا۔ اور ڈیل ہی کے نتیجہ میں جسٹس مظاہر نقوی کو سپریم کورٹ کا جج بنایا گیا۔

درخواست میں جسٹس امین الدین خان کے بارے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہوں نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل آفس میں رشتے دار بھرتی کرائے۔ جسٹس امین الدین خان اختیارات کے ناجائز استعمال کے مرتکب قرار پائے۔

درخواست کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس علی ضیاء باجوہ نے بھی اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ دونوں ججز نے اثرو رسوخ استعمال کرکے جم خانہ کلب کی ممبرشپ خلاف ضابطہ حاصل کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ ججز کو عہدوں سے ہٹانے کی سفارش کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟