پنجاب نے وفاق کا فیصلہ مسترد کردیا، دکانیں مقرر وقت پر بند نہ کرنے کا اعلان

منگل 3 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے توانائی بچت پروگرام کے تحت ملک بھر میں شادی ہالز رات 10 اور مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تاہم تاجروں کے بعد پنجاب حکومت نے بھی وفاقی حکومت کے رات ساڑھے 8 بجے دکانیں بند کرنے کے فیصلے کومسترد کردیا۔

ملک بھر میں شادی ہالز رات 10 اور مارکیٹیں ساڑھے 8 بجے بند کرنے کا اعلان
اس حوالے سے پنجاب کے سینیئر وزیرمیاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے فیصلے پنجاب حکومت کو قبول نہیں، پنجاب حکومت دکانیں رات آٹھ بجے بند کرنے کافیصلہ خود کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے عجلت میں کیے گئے کسی فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے، وفاقی حکومت نے یہ فیصلہ کرنے سے پہلے صوبوں سے مشاورت نہیں کی، تمام اسٹیک ہولڈرز اور چیمبر کے نمائندوں سے بات چیت کریں گے اور بات چیت کے بعد معاملہ کابینہ میں لے کر جائیں گے۔

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھاکہ ایسے فیصلوں سے عوام پر بوجھ پڑے گا، بیروزگاری بڑھے گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت بجلی کا فی یونٹ 80 روپےکرنےجارہی ہے، وفاقی حکومت اپنے شاہانہ اخراجات میں کمی کرے، عوام پر بوجھ نہ ڈالے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے بھی وفاق کے فیصلے پر عمل درآمد کے احکامات جاری نہیں کیے ہیں۔

وزیراعلیٰ محمود خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھاکہ توانائی بچت وفاقی حکومت کی پالیسی ہے، پالیسی پر خیبر پختونخوا حکومت سے باضابطہ مشاورت نہیں کی گئی، دکانیں اور مارکیٹیں بند کرنے کے اوقات پر بھی کوئی مشورہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت توانائی بچت کے کئی اقدامات پہلے سے کررہی ہے، صوبے میں سولرائزیشن، ایل ای ڈی بلب کے استعمال پر پہلے سے کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت کی توانائی بچت پالیسی پرعملدرآمد کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آسٹریلیا نے اسلام کے خلاف نفرت انگیز تقریر پر اسرائیلی انفلوئنسر کی ویزا منسوخ کر دیا

کیا مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی کی فوٹوگرافی کرنے پر عرفان احسن کو ستارۂ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا؟

بعض لوگ نزلے سے کیوں شدید متاثر ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے وجہ تلاش کر لی

پی ایس ایل 11: سلمان آغا اور ابرار احمد سمیت 5 کرکٹرز کی پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی

کیا واشنگٹن ایران کے خلاف غیر محفوظ راستے پر قدم رکھنے والا ہے؟

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟