سپریم کورٹ: 90 روز میں انتخابات کرانے کی پی ٹی آئی کی درخواست اعتراض کے ساتھ واپس

جمعرات 14 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف انصاف کی جانب سے 90 روز میں انتخابات کرانے کے لیے دائر کی گئی آئینی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار آفس کی طرف سے درخواست پر اعتراضات عائد کیے گئے ہیں۔

رجسٹرارآفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے سپریم کورٹ آنے سے قبل کسی متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔ یہ اعتراض بھی اٹھایا گیا ہے آئین کے آرٹیکل 248 کے مطابق صدر مملکت کو درخواست میں فریق نہیں بنایا جا سکتا۔

رجسٹرار آفس کے مطابق درخواست میں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ درخواست گزار کا کون سا حق متاثر ہوا ہے، یہ بھی کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 184 تین کے تقاضے بھی پورے نہیں کیے گئے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے علی ظفرایڈووکیٹ کے توسط سے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ انتخابات 90 روز میں کرانے کا حکم دیا جائے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی درخواست میں مشترکہ مفادات کونسل کا مردم شماری کی منظوری کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp