90 روز میں انتخابات: پی ٹی آئی نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو چیلنج کر دیا

ہفتہ 16 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 90 روز میں انتخابات کرانے کے لیے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو چیلنج کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی ہے۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس جوڈیشل نوعیت کے اعتراضات عائد نہیں کر سکتا۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو ختم کر کے درخواست سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار آفس نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف انصاف کی جانب سے 90 روز میں انتخابات کرانے کے لیے دائر کی گئی آئینی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی تھی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار آفس کی طرف سے درخواست پر اعتراضات عائد کیے گئے تھے۔

رجسٹرارآفس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ درخواست گزار نے سپریم کورٹ آنے سے قبل کسی متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔ یہ اعتراض بھی اٹھایا گیا ہے آئین کے آرٹیکل 248 کے مطابق صدر مملکت کو درخواست میں فریق نہیں بنایا جا سکتا۔

رجسٹرار آفس کے مطابق درخواست میں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ درخواست گزار کا کون سا حق متاثر ہوا ہے، یہ بھی کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 184 تین کے تقاضے بھی پورے نہیں کیے گئے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے علی ظفرایڈووکیٹ کے توسط سے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ انتخابات 90 روز میں کرانے کا حکم دیا جائے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی درخواست میں مشترکہ مفادات کونسل کا مردم شماری کی منظوری کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جاری، الیکشن کمیشن کی پیشرفت رپورٹ جاری

مودی مخالف ویڈیوز پر میٹا انڈیا کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج

فیفا بحران تیز: ورلڈ کپ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے پر اعلیٰ مشیر مستعفی

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘