پشاور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

جمعہ 15 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پشاور کے اسپیشل چھاپہ مارٹیم کی گوئے نزد فقیر آباد بابا زیات  علاقہ تھانہ خزانہ  میں اہم کارروائی کے دوران داعش  تنظیم   کےمنظم گروہ  کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی تاہم جوابی فائرنگ سے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق جمعے کو ایک خفیہ ذریعے سے اطلاع تھی کہ  کالعدم تنظیم داعش کا ایک منظم گروہ  پشاور کے گردونواح میں ٹارگٹ کلنگ و  دیگرتخریبی کارروائی کی غرض سے  منصوبہ بندی کرنے میں مصروف ہیں۔

اطلا ع پر سی ٹی ڈی پشاور کی اسپیشل چھاپہ مارٹیم زیر قیادت ڈی ایس پی آپریشن سی ٹی ڈی نے بمقام  گوئے نزد فقیر آباد بابا زیات علاقہ تھانہ خزانہ  کےقریب کارروائی کی جس کے دوران  وہاں پر پہلے سے موجود نامعلوم  دہشت گردوں نے  پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کی لہٰذا پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔

فائرنگ کا سلسلہ آدھے گھنٹے تک جاری رہا تاہم پولیس ٹیم محفوظ رہی۔  فائرنگ کے بعد  جائے وقوعہ پر سرچ  آپریشن  کے دوران 3 نامعلوم دہشت گرد مختلف مقامات پر مردہ پائے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوئے۔

ہلاک شدہ دہشت گردوں  کے دیگر 5 تا 6 ساتھی اراضیات و دریا کنارے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دہشت گردوں کی شناخت کے لیے کارروائی جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل