بنگلہ دیش نے بھارت کو ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے کے میچ میں7 رنز سے شکست دے دی۔ بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے بھارت کو جیت کے لیے مقررہ 50 اوورز میں 266 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں بھارت کی پوری ٹیم 49.5 اوورز میں 259 رنزبنا کر آؤٹ ہو گئی۔
بھارت کی طرف سے روہت شرما اور شبمان گل نے اننگز کا آغاز کیا تو روہت شرما صفر پر آؤٹ ہو گئے تاہم شبمان گل نے انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 133 گیندوں پر 121 رنز اسکور کیے، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 8 چوکے شامل ہیں۔
شبمان گِل کے علاوہ کوئی بھی بھارتی بلے باز کریز پر جم کر نا کھیل سکا، تلکا ورما 5 ، کے ایل راہول 19 ، اِشان کشن 5 ، سوریاکمار یادیو 26 ، رویندر جیدجا 7 جب کہ ایکسر پٹیل 42 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس طرح بنگلہ دیش نے بھارت کی پوری ٹیم کو 260 رنز پر پویلین بھیج کر یہ میچ جیت لیا۔
بنگلہ دیش کی طرف سے مستفیض الرحمان نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ تنظیم حسن ثاقب نے 2 ، مہیدی حسن نے 2 جب کہ مہدی اور شکیب الحسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
شکیب الحسن اور توحید ہردوئی کی نصف سنچریوں کی بدولت بنگلہ دیش نے ایشیا کپ 2023 کے سپر فور میچ میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنانے میں کامیاب ہو گیا۔
بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے کپتان شکیب کی قیادت میں بھارت کے خلاف اچھا اسکور بنایا۔
بنگلہ دیش نے اپنی اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا لیکن بھارت کے فاسٹ بولر 5.4 اوورز میں ہی28 رنز پر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر دیا۔
پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے اترنے والے کپتان شکیب الحسن نے بنگلہ دیش کی اننگز کو مستحکم کرنے کی کوشش کی اور 13 رنز کی اننگز کھیلنے والے مہیدی حسن معراج بھی آؤٹ ہو گئے۔
شکیب الحسن کا ساتھ دینے کے لیے توحید ہردوئی کریز پر آئے اس کے بعد دونوں نے پانچویں وکٹ پر 101 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد شاردل ٹھاکر نے 34 ویں اوور میں شکیب کو آؤٹ کر دیا۔
وہ ایشیا کپ 2023 کے سپر فور میچ میں بنگلہ دیش کے لیے ٹاپ اسکورر رہے جنہوں نے 85 گیندوں پر 80 رنز بنائے جس میں 6 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔
اس کے بعد بنگلہ دیش کو ایک اور جھٹکا لگا جب رویندر جڈیجہ نے اگلے اوور میں شمیم حسین کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔
تاہم توحید ہردوئی نے اپنی بیٹنگ کو جاری رکھا بالآخر اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 42 ویں اوور میں وہ بھی آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 81 گیندوں پر 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے محتاط 54 رنز بنائے۔
اس کے بعد نسیم احمد نے 44 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 6 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔ انہوں نے مہندی حسن کے ساتھ آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 45 رنز کا اضافہ کیا اور ناٹ آؤٹ 29 رنز بنائے۔
شاردل ٹھاکر نے ایشیا کپ 2023 کے سپر فور میچ میں ہندوستان کے بولنگ اٹیک کی قیادت کرتے ہوئے 65 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد شامی نے 32 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل اور پرسدھ کرشنا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔