سویڈش خاتون نے سوات پہنچ کر سوشل میڈیا دوست سے شادی کرلی

جمعہ 15 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخو ا کے ضلع سوات کے نوجوان سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ اور دوستی کے بعد سویڈن سے تعلق رکھنے والی خاتون سوات پہنچ گئیں اور شادی کر لی۔

سویڈن کی 44 سالہ یانتاسات تنیارات گزشتہ روز اسلام آباد آئیں اور پھر وہاں سے سوات پہنچیں۔ انہوں نے سوات کے علاقے چار باغ کے رہائشی 23 سالہ احمد شاہ سے شادی کی۔

چارباغ کے مقامی رہائشی میاں سعید نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ احمد شاہ اور سویڈش خاتون کی دوستی سوشل میڈیا پر ہوئی تھی جو بعد میں محنت میں بدل گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں نے 8 ماہ تک رابطے میں رہنے کے بعد شادی کا فیصلہ کیا اور خاتون سوات پہنچ گئیں۔

 اسلام قبول کرنے کے بعد کورٹ میرج کی

میاں سعید نے بتایا کہ سویڈن سے آنے والی خاتون پہلے باقاعدہ اسلام میں داخل ہوئیں اور اپنے مرضی سے مسلمان ہونے کے بعد نکاح کیا۔

انہوں نے بتایا کہ آج صبح احمد شاہ اور ان کے گھر والے خاتون کے ساتھ مینگورہ میں ضلعی عدالت ائے اور جج کے عدالت کے سامنے نکاح کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر اہل علاقہ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں خوش تھے اور پورے علاقے نے شادی کا جشن منایا۔

میاں سعید نے بتایا کہ غیر ملکی خاتون سوات میں آکر انتہائی خوش ہیں اور ان کی آمد پر ان کا زبردست استقبال بھی کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp