جاپان نے برقی گاڑیوں کی بیٹریوں کے اجزا کے حصول کے لیے کینیڈا کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ جاپان کے وزیر تجارت نِشی مُورا یاسُو توشی تعاون کی یادداشت پر دستخط کرنے کے لیےآئندہ ہفتے کینیڈا کا دورہ کریں گے۔
جاپانی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کی حکومت نے بیٹریوں کے اہم اجزا تک رسائی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ شمالی امریکا کی منافع بخش منڈی میں قدم جمانے کے لیے کینیڈا کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔
برقی گاڑیوں کی بیٹریوں میں استعمال ہونے والی نکل، کوبالٹ اور لیتھیم جیسی معدنیات کے لیے دنیا میں مسابقت بڑھ رہی ہے۔ کینیڈا کے پاس ان معدنیات کے بڑے ذخائر ہیں لیکن انہیں نکالنے اور پروسیس کرنے کے لیے اسے ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
معاہدے کے تحت جاپان مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرے گا اور کینیڈا وہاں بیٹری پلانٹس لگانے والی جاپانی کمپنیوں کو رعایتیں فراہم کرے گا۔ اس تعاون کا مطلب شمالی امریکا میں پلانٹس کے حامل جاپانی کار سازوں کے لیے بہتر سپلائی چین بھی ہے۔
واضح رہے کہ جاپان کے وزیر تجارت نِشی مُورا یاسُو توشی تعاون کی یادداشت پر دستخط کرنے کے لیےآئندہ ہفتے کینیڈا کا دورہ کریں گے۔