ترکیہ: گھانا کے فٹبالر کرسٹیان آتسو کی لاش 12 روز بعد ملبے سے مل گئی

اتوار 19 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میڈیا رپورٹس کے مطابق گھانا کے انٹرنیشنل فٹبالر کرسٹیان آتسو 6 فروری کو آئے زلزلے کے وقت ترکیہ کے صوبے حاطے کے شہر انطاکیہ کے لگژری اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھے۔

زلزلے کے بعد فٹبالر کا رابطہ منقطع تھا تاہم اب ان کی لاش ملبے سے نکال لی گئی ہے اور ان کے ترک ایجنٹ نے موت کی تصدیق کر دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گھانا کے 31 سالہ فٹبالر نے گزشتہ برس ستمبر میں مقامی ترکیہ کلب ’حاطے سپور‘ میں شمولیت اختیار کی تھی اور ترکیہ سپر لیگ میں شرکت کے لیے انطاکیہ میں موجود تھے۔

کرسٹیان آتسو اپنی فیملی کے ہمراہ(فائل فوٹو : ٹوئٹر)

ترکیہ فٹبال کلب’حاطے سپور‘ کے مطابق کرسٹیان آتسو نے 5 فروری کو کھیلے گئے میچ میں فیصلہ کن گول کرکے کلب کو فتح دلوائی تھی۔

’حاطے سپور‘ کلب انتظامیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیغام دیا کہ ’کرسٹیان آتسو کا جسد خاکی گھانا میں ان کے آبائی گھر بھجوایا جا رہا ہے۔ اس خوبصورت شخصیت کی جدائی کا غم بیان کرنے کے لیے ہمارے پاس الفاظ ہی نہیں‘۔

کرسٹیان آتسو نے 2012 سے 2019 تک 65 انٹرنیشنل میچز میں گھانا کی جانب سے دس گول کیے۔ آتسو نے چیلسیا، نیو کاسل یونائیٹڈ اور دیگر کلبز کی نمائندگی بھی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp