صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہی اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی پھر گرفتار

ہفتہ 16 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اینٹی کرپشن حکام نے صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہی کو ایک بار پھر حراست میں لے لیا ہے۔ پرویز الہی اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا ہوئے تھے۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق صدر پی ٹی آئی کو راہداری ریمانڈ کے لیے مقامی عدالت میں پیش کرنے کے لیے لے جایا جا رہا ہے۔ پرویز الہی کو آج شام تک اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر لاہور منتقل کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

حکام کے مطابق صدر پی ٹی آئی کے خلاف اینٹی کرپشن میں 4 مقدمات درج ہیں۔ مقدمات کرپشن، اختیارات سے تجاوز، پنجاب اسمبلی میں میرٹ سے ہٹ کر ملازمتیں دینے اور لاہور ماسٹر پلان میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے درج ہیں۔

لاہور ماسٹر پلان کرپشن کیس کے تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا، ترجمان اینٹی کرپشن

دوسری جانب ترجمان اینٹی کرپشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے لاہور ماسٹر پلان منصوبے میں مالی فوائد حاصل کرنے کے لیے عہدے اور دفتر کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جعلسازی کی۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ نے لاہور ماسٹر پلان میں ردوبدل کرکے اپنی زمینیں لاہور میں شامل کرنے کی کوشش کی اور اس کے لیے کنسلٹنٹ فرم کی جعلی مہریں اور مونوگرام استعمال کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الٰہی نے دارلہندسہ/کنسلٹنٹ کی طرف سے جمع کروائے، گئے لاہور ماسٹر پلان میں جعلی کاغذات کا اضافہ کیا اوراختیارات کا ناجائزاستعمال کرتے ہوئے متعلقہ افسران سے منصوبے کی منظوری کروائی۔

ترجمان اینٹی کرپشن نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی نے زرعی زمین کو کمرشل اور رہائشی میں تبدیل کرکے اربوں روپے کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔

 انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن کرپٹ اور بدعنوان عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کر رہا ہے، لاہور ماسٹر پلان کرپشن کیس میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومتی اقدامات چینی بحران کا سبب بن سکتے ہیں، شوگر ملز ایسوسی ایشن نے خبردار کردیا

پشاور میں کوئی رکاوٹ نہیں، 27 ستمبر کے جلسے میں ایک کروڑ لوگ لے کر آئیں، علی امین کا اپنی ہی پارٹی کو چیلنج

پی ٹی آئی نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کیا، اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے : اسد قیصر

پاکستان سعودیہ معاہدہ تاریخ ساز، دیگر ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون کے امکانات بھی روشن ہیں، خواجہ آصف

’ساؤتھ کیرولائنا خاتون نے دو ماہ میں دوسری بڑی لاٹری جیت لی‘

ویڈیو

پاکستان بھارت کرکٹ سیاست کی نذر، نفرت میں بھی بھارت کا دہرا معیار

بھارت میں ’دماغ کھانے والے جراثیم‘ کی وبا شدت اختیار کرگئی، 19 افراد ہلاک

ثنا یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد، ملزم کا صحت جرم سے انکار

کالم / تجزیہ

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ

پاکستان سعودی عرب معاہدہ کیا کچھ بدل سکتا ہے؟

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے