پرویز الٰہی مالی بے ضابطگی کے کیس میں رہا، ایک اور مقدمے میں پھر گرفتار

اتوار 17 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو مالی بے ضابطگی کے کیس میں رہائی کے بعد ایک اور کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے پرویز الٰہی کو لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، عدالت نے دلائل سننے کے بعد سابق وزیراعلیٰ کی رہائی کا حکم دے دیا تاہم راولپنڈی پولیس نے انہیں دوسرے کیس گرفتار کر لیا۔

پرویزالٰہی کی پیشی کے موقع پر کمپلیکس میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے، 3 ایس پیز سمیت 500 اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ریحان الحسن نے اینٹی کرپشن کی پرویزالٰہی کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔

پرویز الہیٰ کے جانب سے صدر لاہور بار رانا انتظار نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انکوائری سے قبل ایف آئی آر درج نہیں ہوسکتی، کل ڈی جی اینٹی کرپشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔

وکیل رانا انتظار نے موقف پیش کیا کہ پرویز الٰہی کی گرفتاری بدنیتی پر مبنی ہے، ان کے خلاف انکوائری کی گئی، نہ ہی انکوائری کا نوٹس بھیجا گیا، عدالت سابق وزیراعلیٰ کو مقدمے سے ڈسچارج کرے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد پرویز الہی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا تاہم عدالت میں ہی کھڑی راولپنڈی پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کیا اور لاہور سے لے کر روانہ ہوگئی۔

پرویز الٰہی کے وکیل رانا انتظار نے کہاکہ عدالت نے اینٹی کرپشن مقدمے میں پرویزالٰہی کو رہا کردیا تھا، لیکن راولپنڈی پولیس دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار کرکے اڈیالہ جیل لے گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی ضمانت منظور کی تھی، تاہم اینٹی کرپشن نے پرویزالٰہی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا ہوتے ہی لاہور ماسٹر پلان کرپشن کیس میں گرفتار کرلیا تھا اور انہیں ایک روزہ راہداری ریمانڈ لے کر لاہور منتقل کر دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

سابق کپتان بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، اہم سنگ میل عبور کرلیا

شہباز شریف اور قطری وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال اور امن کوششوں پر تبادلہ خیال

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں