نواز شریف کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہو گئے، مریم نواز

ہفتہ 16 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینیئرنائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جو لوگ نواز شریف کو مائنس کرنا چاہتے تھے وہ خود مائنس ہو گئے ہیں، مگر ایسا کرنے سے پاکستان کی ترقی مائنس ہو گئی۔

خیبرپختونخوا میں پارٹی کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے قائد ن لیگ کو ویلکم بیک کہا۔ ان کا کہنا تھا معمارپاکستان ویلکم بیک! سازشیو گڈ بائے۔

مریم نواز نے کہاکہ 21 اکتوبر کو نواز شریف وطن واپس نہیں آ رہا بلکہ پاکستان کی ترقی و خوشحال کادور واپس آ رہا ہے۔ قائد ن لیگ عوام کو مشکلات سے نجات دلائیں گے۔

مزید پڑھیں

چیف آرگنائزر ن لیگ نے کہاکہ نوازشریف نے اپنے خلاف سیاسی انتقام کا مقابلہ بہادری اور ثابت قدمی سے کیا، ن لیگ کے دور میں ملک ترقی کر رہا تھا مگر سازشی نہیں چاہتے تھے کہ یہ تسلسل جاری رہے۔

مریم نواز نے کہاکہ نواز شریف کے دور میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم تھیں، مہنگائی کم ترین سطح پر آگئی تھی، جس کے بعد آئی ایم ایف کو بھی پاکستان سے خدا حافظ کہہ دیا گیا تھا۔ مگر اس سفرکو جاری نہ رہنے دیا گیا۔

لیگی چیف آرگنائزر نے کہاکہ ہم ایک بار پھر اقتدار میں آکر خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے، ہم نے دہشتگردی کے ساتھ ساتھ معاشی تباہی سے بھی قوم کو نجات دلانی ہے۔

دریں اثنا مریم نواز کی زیر صدارت نواز شریف کی وطن واپسی اور استقبال کے حوالے مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پارٹی قائد کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی سے متعلق تیاریوں کے حوالے سے غور کیا گیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف جو اس وقت لندن میں مقیم ہیں، انہوں نے 21 اکتوبر کو اپنی وطن واپسی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے استقبال کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل