مودی سرکار کی دہشت گردانہ پالیسی کی ایک اور حقیقت منظرعام پر آگئی

ہفتہ 16 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کشمیر پر غیر قانونی طور پر قابض مودی سرکار کی دہشتگردانہ پالیسی کی ایک اور حقیقت منظر عام پر آ گئی ہے۔ مودی سرکار کی جانب سے بھارت کو دہشتگردی کا گڑھ بنا دیا گیا ہے اور الزامات پاکستان پر عائد کیے جا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 ستمبر کو بارہ مولہ کے اُڑی سیکٹر میں بھارتی فورسز کے دہشتگردوں کے ساتھ انکاؤنٹر میں متعدد افسران اور جوان ہلاک ہوگئے۔ 12 ستمبر کو اننت ناگ میں بھی ایسے ہی من گھڑت بھارتی فورسز کے آپریشن کی خبر سامنے آئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق فالس فلیگ آپریشن بھارتی ڈراما ہے جس کے ذریعے بھارت ایک سے زیادہ اہداف حاصل کرنا چاہتا ہے، بھارت پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگا کر مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

بھارتی انتخابات کے پیش نظر مودی سرکار نے اپنے ہی شہریوں اور فوجی افسران کی بَلی چڑھانا شروع کردی۔ متعدد ثبوتوں اور شواہد سے ثابت ہوچکا ہے کہ بھارت ایک بار پھر پلوامہ ڈرامے کو دہرا کر مذموم سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔

عالمی میڈیا کی بھی متعدد رپورٹس اور آڈیو ویڈیو شواہد سے ثابت ہو چکا ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر دہشت گردی پھیلا کر سیاسی عزائم حاصل کررہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارت کی جانب سے اَیسے جھوٹے فیک انکاؤنٹر کر کے اورجھوٹی اور من گھڑت خبریں پھلا کر جنگی جنون پیدا کرنا مودی کا پرانا وطیرہ ہے۔

بھارتی میڈیا سے بھی شواہد حاصل ہورہے ہیں کہ کیسے مودی سرکار لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کے معاہدے کو منقطع کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

بھارتی حکومت راجوڑی اور اننت ناگ میں بڑھتے ہوئے فسادات پر قابو نا کرپانے کی صورت میں میڈیا اور عوام کے سوالات کا رخ موڑنے کے لیے پاکستان پر الزام تراشی کے اوچھے ہتھکنڈے آزما رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں انڈیا کا سرکاری نام بھارت میں تبدیل کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

رپورٹس کے مطابق کچھ دن قبل مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے راجوڑی سیکٹر میں 5 بھارتی فوجیوں کا قتل بھی مودی کی اپنے فوجیوں کے خون سے کھیل کر سیاست چمکانے کی ناکام کوشش تھی۔

بھارت کی یہی کوشش رہی ہے کہ اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹائے۔ سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیاں کی گئیں تاکہ ایل او سی پر جنگی صوتحال برقرار رہے۔

ان تصاویر اور ویڈیو سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے اِس علاقے میں جہاں یہ ڈرامہ رچایا جا رہا ہے، صورتحال بالکل نارمل ہے۔

اس سارے ڈرامے کا مقصد صرف سیز فائر کو توڑنے کا جواز پیدا کر کے پاکستان کے خلاف گھٹیا مہم جوئی کے لیے راہ ہموار کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ