راجہ ریاض کی نواز شریف سے ملاقات، مسلم لیگ ن کا حصہ بن گئے

ہفتہ 16 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض لندن جا کر مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے ہیں۔

راجہ ریاض نے لندن میں قائد پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات کی، اس دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہاکہ آج سے میں مسلم لیگ ن کا حصہ ہوں، نوازشریف کی وطن واپسی پر ان کا تاریخ ساز استقبال کیا جائے گا۔

راجہ ریاض نے کہاکہ نواز شریف کی وطن واپسی میں کوئی رکاوٹ نہیں، ن لیگ الیکشن سے نہیں بھاگ رہی، اگر ایسا ہوتا تو نواز شریف وطن واپسی کا فیصلہ نہ کرتے۔

اس موقع پر صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہاکہ ہم راجہ ریاض کو مسلم لیگ ن میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی شمولیت سے پارٹی کو مزید تقویت ملے گی۔

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد یہ تاثر عام ہو گیا تھا کہ راجہ ریاض نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ہے، مگر اسمبلی کی نشست سے ہاتھ دھونے کے باعث زبان نہیں کھول رہے تھے۔

راجہ ریاض نے شہباز شریف کی 16 ماہ کی حکومت میں فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا کیا اور کہیں پر بھی رکاوٹ نہیں بنے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp