آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

ہفتہ 16 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پوٹھوہار، پنجاب، خیبر پختونخوا، جنوب مشرقی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پوٹھوہار، مشرقی و جنوبی پنجاب اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سے مون سون کی معتدل لہریں بالائی اور وسطی حصٓوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ ملک کے بالائی اور مغربی حصوں میں بھی مغربی سمت سے آنے والی ہوئیں داخل ہو رہی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم مختلف مقامات پر بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ریکارڈ کی گئی بارش میں راولپنڈی (چکلالہ 72 ملی میٹر، شمس آباد 50)، اسلام آباد (بہارہ کہو59، زیرو پوائنٹ 54، سیدپور 37، گولڑہ 19)، ٹوبہ ٹیک سنگھ 28، جہلم 23، منگلا، 15 جھنگ 09، مری 12، ملتان (ائیرپورٹ) 03، خانیوال 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

خیبر پختونخوا کے علاقوں دیر (لوئر 45)، کاکول 27، بونیر 27، بونیر 27، بونیر 27، جھنگ 27، جہلم 23، منگلا میں 15، جھنگ میں 12، پشاور میں 12، پشاور میں 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 13، مظفر آباد (سٹی 08، ایئرپورٹ 12)، راولاکوٹ 08، بلوچستان: بار خان 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی، خیرپور اور دادو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی