کرکٹ کے میدان سجانے والے گمنام ہیروز کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کا بڑا انعام

اتوار 17 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور سری لنکن کرکٹ بورڈ (ایس ایل سی) نے کولمبو اور کینڈی میں گراؤنڈز کی تزئین و آرائش کرنے والے کیوریٹرز کے لیے 50 ہزار ڈالر کی انعامی رقم کا اعلان  کیا اور کہا ہے کہ ہم ان کی خدمات پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور سری لنکن کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ گراؤنڈز کی تزئین و آرائش اور یہاں کھیل کو ممکن بنانے  والوں نے ان کے غیر متزلزل عزم اور سخت محنت نے ایشیا کپ 2023 کو ناقابل فراموش بنا دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پچ کو قابلِ استعمال بنانے سے لے کر سرسبز میدانوں تک انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ میدان سنسنی خیز کرکٹ مقابلوں کے لیے تیار ہو۔

 یہ اعزاز کرکٹ کی کامیابی میں ان افراد کے اہم کردار کو اجاگر کرتا ہے۔ کونسل ان کی گراں قدر خدمات کا اعتراف کرتی ہے اور ان کے کام کا احترام کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp