بھارتی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ جیتنے کے باوجود پاکستان سے پیچھے، مگر کیسے؟

اتوار 17 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کو ہرانے کے بعد فائنل معرکے میں سری لنکا کو چِت کرنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان سے ابھی بھی پیچھے ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایک روزہ کرکٹ میں ٹیموں کی رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستانی ٹیم ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے سے باہر ہونے کے باوجود ٹاپ پر آ گئی ہے۔

بھارت سری لنکا کو فائنل میں شکست دینے کے بعد ایشیا کپ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ بھارت اب تک 8 بار ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقا نے 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں آسٹریلیا کو شکست دی اور سیریز 2-3 سے جیت لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں عالمی نمبر ایک پاکستان ایشیا کپ میں اب تک قابلِ ذکر کارکردگی کیوں نہیں دکھا سکا؟

جنوبی افریقا کی جانب سے آسٹریلیا کو شکست دینے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہو گئی۔

بھارتی ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے باوجود بھی دوسری پوزیشن پر ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم تیسرے نمبر پر جبکہ جنوبی افریقا چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp