لیبیا: ملبے تلے دبنے والی 2 بچیوں کو ایک ہفتے بعد زندہ نکال لیا گیا

پیر 18 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لیبیا میں تباہ کن سمندری سیلاب سے متاثرہ ساحلی شہر درنہ میں ایک ہفتہ گزرنے کے بعد ملبے کے نیچے سے 2 بچیوں کو زندہ نکال لیا گیا، گزشتہ روز امدادی ٹیمیں کارروائی کرتے ہوئے ملبہ ہٹانے کا کام کر رہی تھیں کہ ملبے تلے دبی 2 بچیوں کو معجزانہ طور پر زندہ نکال لیا گیا۔

لیبیا کی ہلال احمر ٹیم کے مطابق گزشتہ روز امدادی سرگرمیاں انجام دیتے ہوئے امدادی کارکنوں کو 2 بچیاں زندہ ملی ہیں، جنہیں ملبے تلے کئی دن گزارنے کے بعد معجزانہ طور پر بچا لیا گیا۔ امدادی سرگرمیوں کے دوران لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کی کوششوں کے دوران ملبے تلے دبی 2 بچیوں کے موجود ہونے کی اطلاع پر آپریشن کرکے ان کو ملبے سے نکال لیا گیا۔

ہلال احمر کے مطابق امدادی سرگرمیوں کو انجام دینے میں مشکلات کے باوجود تباہ شدہ مکانوں اور عمارتوں کے نیچے سے مزید لوگوں کے زندہ ملنے کی امید ہے جیسے جیسے وقت گزرتا جا رہا ہے مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

دوسری جانب صحت سے متعلقہ اداروں نے لاشوں کے گلنے سڑنے کے نتیجے میں طوفان سے متاثرہ علاقوں میں وبائیں پھیلنے کے خطرے سے خبردار کیاہے۔

واضح رہے گزشتہ ہفتے لیبیا میں خوفناک طوفان کے بعد درنہ شہر میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp