پیر 18 ستمبر : امریکی ڈالر سمیت دیگر اہم کرنسی ریٹ

پیر 18 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں مزید  9 پیسے سستا ہوگیا ہے۔

حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 295 روپے 95 پیسے کا ہو گیا جبکہ  گزشتہ روز ڈالر کی قدر 296 روپے 85 یسے رہی تھی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 78.89 روپے، اماراتی درہم 80.57 روپے، قطری ریال 81.15 روپے، کویتی دینار 958.07 روپے اور بحرینی دینار 785.05 روپے کا رہا۔

انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قدر 190 روپے 51 پیسے، کینیڈین ڈالر 219 روپے 01 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 366 روپے 41 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp