عام انتخابات سے قبل خیبرپختونخوا کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی منظوری دے دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ خیبرپختونخوا کے نام مراسلہ جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق 15 سیکریٹریز سمیت 25 آفیسرز کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔
مراسلے کے مطابق محکمہ اسٹیبلشمنٹ خیبرپختونخوا نے 25 آفیسرز کے تبادلوں کے لیے الیکشن کمیشن سے اجازت مانگی تھی۔ الیکشن کمیشن کے مراسلے میں تبدیل ہونے والے تمام آفیسرز کے نام درج ہیں۔
مزید پڑھیں
الیکشن کمیشن کے مراسلے کے مطابق ڈاکٹر عمبر علی کو سیکریٹری ہاﺅسنگ ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے، اس کے علاوہ ڈاکٹر امتیاز حسین سیکریٹری مالیات جبکہ ذوالفقار علی شاہ کو سیکریٹری انڈسٹری ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
محمود حسن سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، محمد ادریس سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو تعینات ہو گئے ہیں، جبکہ محمد ضیاالحق سیکریٹری ٹرانسپورٹ، انیلا محفوظ درانی کو سیکریٹری زکوٰة و عشر ذمہ داریاں دے دی گئی ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ ارشد خان سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن، محمد اسرار سیکریٹری لائیو اسٹاک اور مطہر زیب سیکریٹری سی آر تعینات ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا: ذہن سازی کرنے والے مسجد امام سمیت 2 دہشتگرد گرفتار، سی ٹی ڈی
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ محمد طاہر اورکزئی سیکریٹری ایریگیشن جبکہ داﺅد خان کو سیکریٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔
شاہد سہیل سیکریٹری پبلک ہیلتھ ، محمد بختیار اسپیشل سیکرٹری زراعت ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
مراسلے کے مطابق ظریف المانی سیکریٹری فوڈ، عنایت اللہ سیکریٹری ریلیف اور ناصر احمد سیکریٹری انرجی تعینات ہو گئے ہیں۔
اس کے علاوہ محمد ایاز،عمار آفاق، رشید خان، مطیع اللہ، عبدالباسط، احسان اللہ اور محمد عابد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔