شدت پسندی، نفرت اور اسلاموفوبیا کا شدید اظہار بھارت میں ہے، وزیر خارجہ

منگل 19 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر مذہبی عدم برداشت اور اسلامو فوبیا میں اضافہ ہو رہا ہے۔ شدت پسندی، نفرت اور اسلاموفوبیا کا شدید اظہار بھارت میں ہے۔

امریکا میں موجود نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اقوام متحدہ کے تہذیبوں کے اتحاد کے اعلیٰ نمائندے میگوئل موراتینوس سے ملاقات میں تہذیبوں کے اتحاد کے مینڈیٹ، کام اور معاون شعبہ جات پر تبادلہ خیال کیا۔

نگران وزیر خارجہ نے زور دیا کہ اقوام متحدہ اسلامو فوبیا، تعصب، مذہب، عقیدے کی بنیاد پر امتیازی سلوک روکے۔ انہوں نے ادارے اور اعلیٰ نمائندے کے قابل قدر کاموں کی تعریف بھی کی۔

 نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے منعقدہ خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔ ہالینڈ، ناروے، یو اے ای، اور ڈنمارک کے ہم منصبوں سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔

مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے منعقدہ خصوصی اجلاس سعودی عرب، عرب لیگ، یورپین یونین، مصر اور اردن کی میزبانی میں ہوا۔

یو این جنرل اسمبلی کے 78واں سالانہ اجلاس کے موقع پر جلیل عباس جیلانی نے پاکستان مستقل مشن نیویارک کا دورہ بھی کیا۔ جہاں نائب مستقل مندوب محمد عامر خان نے ان کا خیر مقدم کیا۔

ہالینڈ، ناروے، یو اے ای، اور ڈنمارک کے ہم منصبوں سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔ جن میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں مزید وسعت دینے کے پہلوؤں پر گفتگو کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp